شامی فوج کےحملے میں عام شہریوں کے مارے جانے پر امریکہ نے آج کہا کہ یہ واضح طورپر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے
کہا’’امریکہ ایک مسجد اور حلب اور دیرہ شہر میں مظاہرہ کر نے والے شہریوں پر کئے گئے حملے کی سخت مذمت کرتاہے ۔
شامی حکومت 27فروری سے جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔